اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی میک اپ آرٹسٹ کی بانہوں میں تصاویر وائرل 

Aug 08, 2021 | 21:22:PM
اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی میک اپ آرٹسٹ کی بانہوں میں تصاویر وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی میک اپ آرٹسٹ بابرظہیر کے ساتھ تصاویر وائرل ہو گئیں۔
تصویر کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹی وی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اپنے میک اپ آرٹسٹ بابرظہیر کیساتھ گہرا تعلق رکھتی ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین انسٹاگرام پر کنزی ہاشمی کی میک آرٹسٹ بابر ظہیر کی بانہوں میں تصویر کو دیکھ کر خوش نہیں ۔
تصویر میں کنزیٰ ہاشمی کو سبزلباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور میک اپ آرٹسٹ کی بانہوں میں سمیٹی ہوئی ہیں جبکہ وہ دونوں کیمرے کودیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین دونوں کے تعلق کو سمجھنے میں ناکام ہو گئے اور کچھ ٹرولز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ کیا یہ آپ کے خاوند ہیں؟بہت سے لوگوں نے اپنے مشاہدات بتاتے ہوئے کہاکہ کس طرح پیشہ ور میک اپ آرٹسٹ بابرکو تمام اداکاراﺅں کے ساتھ دوستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


لیکن ایک سوشل میڈیا صارف نے کہاکہ یہ کیوں موقع دیتی ہیں دونوں کو ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،مگر زیادہ تر لوگ بابرظہیرکے بارے میں نہیں جانتے آئیں آپ کو بابرظہیرکے بارے میں آگاہ کرتے ہیں ۔
بابرظہیر میک اپ آرٹسٹ ہیں جنہوں نے ڈرامہ سیریل ہمسفرسے ماہرہ خان کا آئیکونک میک اپ نہیں بنایا،بابرہی وہ آدمی ہے جس نے فلم سپرسٹار سے ماہرہ خان کی ایک بہت قابل تعریف شکل بنائی ۔


ایک شو کے دوران میزبان نے کنزیٰ ہاشمی سے کہا کہ آپ کو انسٹاگرام پر قومی کرکٹر شاداب خان نے فالو کیا ہوا ہے، جس پر اداکارہ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا سچ میں انہوں نے مجھے فالو کیا ہوا ہے؟‘میزبان نے کہا کہ ’جی ہاں! آپ کو معلوم ہی نہیں کہ شاداب خان آپ کو فالو کرتے ہیں۔ کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ مجھے سچ میں معلوم نہیں کیونکہ میں نے ان کو فالو نہیں کیا ہوا ہے، اگر میں نے بھی شاداب خان کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہوتا تو مجھے اس بات کا علم ہوتا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ شاید! میں شاداب خان کو اچھی لگتی ہوں یا پھر انہیں میرا کام پسند ہے، اسی وجہ سے انہوں نے مجھے انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جلد ما ں بننےکی خوشخبری شیئر کرنے وا لی ادا کا رہ سا رہ خا ن نے نئی تصویریں شیئر کر دیں