تنخواہ نہ دینے والے اخبار اب نہیں چلیں گے، میڈیا خود کا بھی احتساب کرے، عظمیٰ بخاری

Apr 08, 2026 | 21:22:PM
  تنخواہ نہ دینے والے اخبار اب نہیں چلیں گے، میڈیا خود کا بھی احتساب کرے، عظمیٰ بخاری
کیپشن: عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب کی حکومت صوبہ کے صحافیوں کے لئے ہر سال دو ہاؤسنگ سوسائٹیاں شروع کرنا چاہتی ہے تاکہ ہر صحافی کو رہنے کے لئے اپنا گھر مل سکے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رومیل الیاس)  پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صحافی برادری کو اپنے اندر کے غلط لوگوں کو غلط کہنا ہوگا۔میڈیا ہاؤسز کا آڈٹ کروانے جا رہے ہیں۔ ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے والے اخبارات اب نہیں چلیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے یہ باتیں  لاہور پریس کلب میں جرنلسٹس کانفرنس  میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ 

پنجاب کی وزیر  اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا، مجھے علم ہوا ہے کہ میڈیا ہاؤسز سے ملازمین نکالے جا رہے ہیں۔ بعض میڈیا  ادارے  ملازمین کئی کئی ماہ سے تنخواہوں کا انتظار کروا رہے ہیں۔  وزیراعلی پنجاب کی ہدایات ہیں کہ میڈیا ہاؤسز کے واجبات جلد ادا کئے جائیں۔  ہم چاہتے ہیں کہ اشتہارات کی مدد میں ملنے والی رقم  میڈیا  اداروں کے ملازمین تک پہنچے۔

عظمیٰ بخاری  نے انکشاف کیا کہ  پنجاب کی حکومت میڈیا ہاؤسز کا آڈٹ کروانے جا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا، میرے لئے یہ خبر ہولناک ہے کہ چھوٹے اخبارات اپنے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیتے۔ میں بتا رہی ہوں کہ ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے والے اخبارات اب نہیں چلیں گے۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا،  صحافی برادری کو اپنے اندر کے غلط لوگوں کو غلط کہنا ہوگا۔

عظمیٰ بخاری  نے  جرنلسٹس کانفرنس کے حاضرین سےسوال کیا، کیا کسی صحافی کا آج تک احتساب ہوا ہے۔ جن صحافیوں پر الزامات ہیں کیا کسی صحافی نے ان سے بھی سوال کیا ہے۔ ہم ایک دوسرے کو گالی دے کر خود کو اچھا ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  آج پاکستان کا وقت،  عالم اسلام کو بچایا، کامیابی کو مستحکم کرنےکیلئے مزید محنت، سینیٹ میں قیادت کی گفتگو

پنجاب کی وزیر اطلاعات نے کہا،  میں نے لاہور پریس کلب والوں سے کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ صحافی کی تعریف (ڈیفی نیشن) کیا ہے۔ ہم آج تک انتظار کر رہے ہیں کہ ہمیں بتایا جائے کہ صحافی کون ہوتا ہے۔

آج کل تو یہ حال ہے کہ جس کے پاس کیمرے والا فون ہے وہ خود کو صحافی کہہ رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا،  آئیں مل کر ایک لائن بنا لیں اور طے کر لیں کہ اسکو کراس نہیں کرنا۔ صحافیوں کو اپنا احتساب کرنا ہوگا غیر صحافی عناصر کو الگ کرنا ہوگا۔ صحافی جس دن اپنا احتساب کر لیں گے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے پیکا کے قانون کے متعلق صحافی کمیونٹی کی شکایات کے متعلق  گفتگو کرتے ہوئے کہا،  پیکا قانون کا جہاں غلط استعمال ہو وہاں ضرور انصاف ہونا چاہیے۔ خود میں نے اس قانون کے حوالے سے غلط کیس بھی دیکھے جہاں معاملات حل کروائے گئے۔

عظمیٰ بخاری نے ٹانسپرنسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا،  میں چاہتی ہو کہ اخبارات کے اے بی سی  سے متعلق تمام امور کو  کو آن لائن کر دیا جائے۔ 

پاکستان ایران جنگ بندی کی کامیابی   پر عظمیٰ بخاری کا تبصرہ

عظمیٰ بخاری نے کہا ، "(1992کا)ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی منانے والے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابی کو ماننے کے لئے تیار نہیں۔ " تاہم انہوں نے کہا، "پاکستان کی سفارتی کامیابی پر محب وطن پاکستانی خوش ہیں۔ ملک کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے پوری دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی ہے۔"

فیک نیوز کے متعلق پیکا ایکٹ میں ترمیم

 عظمیٰ بخاری  نے تسلیم کیا کہ  فیک نیوز کے حوالے سے پیکا قانون میں تبدیلی ہو جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا،  پیکا قانون  میں اگر کوئی غلطی ہے تو ہم اسے تبدیل کرنے کے لئے تیار ہیں۔

عظمیٰ بخاری  نے پنجاب کے صحافیوں کو اچھی خبر سناتے ہوئے کہا کہ ہم  لاہور کی طرح دیگر شہروں میں بھی صحافی ہاؤسنگ سوسائٹیاں  دینا چاہتے ہیں۔ 

ہم  چاہتے ہیں کہ ہر مالی سال کے دوران پنجاب میں دو صحافی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ضرور شروع کریں۔

یہ بھی پرھیں:  تاریخ ساز کامیابی، قوم کے فخر کا دن، سارا پاکستان ایک آواز؛ قومی اسمبلی میں رہنماؤں کی گفتگو