تاریخ ساز کامیابی، قوم کے فخر کا دن، سارا پاکستان ایک آواز؛ قومی اسمبلی میں رہنماؤں کی گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کی دن رات کوشش سے ایران اور امریکہ کی جنگ بندی ہونے کے معاملہ کو آج شام پاکستان کی قومی اسمبلی میں ڈسکس کیا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنا کل 9 اپریل کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان بھی کیا۔ سپیکر ایاز صادق نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ایران امریکہ جنگ بندی کو قوم کے لئے تاریخی اعزاز اور قابل فخر لمحہ قرار دیا۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا اور اس جنگ بندی کو رو بہ عمل لانے میں پاکستان کے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تاریخ ساز کردار پر کو خراج تحسین پیش کیا۔
قومی اسمبلی اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تو سپیکر ایاز صادق نے معمول سے ہٹ کر خود بھی گفتگو کی۔
سپیکر ایاز صادق نے کہا، پوری قوم کے لئے یہ تاریخی اعزاز اور قابل فخر لمحہ ہے۔ پاکستان کی مخلصانہ کوشش رنگ لائی، امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہوا۔ یہ تاریخ ساز کامیابی ہے۔
سپیکر ایاز صادق نے کہا، آج پاکستان کا نام ساری دنیا میں عزت اور احترام سے لیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا، میں یہاں وزیر اعظم شہباز شریف نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ل، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ وقت ہے تمام امت مسلمہ مظلوم مسمانوں کی فلاح کے لئے اکٹھے ہو جائیں
کل شام تک صورتحال مخدوش تھی؛ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی رپورٹ اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی
وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی کے ارکان کو وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزیر اعظم نے ہمیں صورتحال سے آگاہ کیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ روز شام گئے تک صورتحال انتہائی تشویشناک تھی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور ، قائد نواز شریف کی قیادت میں یہ سفر طے کیا گیا۔
عظم نذیر ترڑ نے بتایا کہ اپوزیشن کے دوستوں نے اس صورتحال میں مثبت بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ کل وزیراعظم شہباز شریف خود قومی اسمبلی کو تمام صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا، گزارش ہے ایک آواز بن کر ایک پیغام دیں۔
وزیر قانون نے اپوزیشن کو اپنا احتجاج مؤخر کرنے کی تجویز دی۔
یہ بھی پڑھیئے: جنگ بندی:وفاقی کابینہ کا ملک بھرمیں جمعہ کو یوم تشکر منانےکا اعلان
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی علی محمد خان نے کہا، یہ تاریخ ساز دن ہے، پہلے بحث کی جائے۔ کل تو پراسس شروع ہو جائے گا۔
علی محمد خان نے کہا، گزشتہ برس مئی میں ہم سب نے ایک آواز سے بھارت کو جواب دیا تھا۔ قوم کے اتحاد کی وجہ سے ہمارے شاہینوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا۔
علی محمد خان نے کہا، اسرائیل مسلمانوں کا دشمن ہے، روز اول سے پاکستان کو نہیں مانتا۔ علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، نیتن یاہو اور نریندر مودی ایک ہیں۔ ایرانی حکومت اور ایرانی قوم نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو چنا ہے۔ ہمیں اپنے سیاسی اختلاف سے اوپر سوچنا ہو گا۔
بیرسٹر گوہر کا اپنا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان
قومی اسمبلی کے آج بدھ کی شام ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کل کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
بییرسٹر گوہر نے کہا، ہم امید کرتے ہیں کہ دو ہفتے کا سیز فائر ہمیشہ کا سیز فائر ہوگا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کوئی سیاسی جماعت خلاف ورزی نہیں کرے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا، حکومت کے خلاف چارج شیٹ تو بہت لمبی ہے۔ مئی میں ہم سب کھڑے تھے حکومت کے ساتھ لیکن جو لوگ ساتھ کھڑے تھے بہت سے ڈس کوالیفائی ہو گئے۔اس کا افسوس بہت ہے۔
ہمیں خوشی ہے کہ حکومتی وفد ہمارے پاس آیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا، ہمارا جو جلسہ تھا جو کل ہونا تھا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اس ملک کے گڈ ول کے لیے جلسہ ملتوی کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی گفتگو
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا، کہ پچھلے سال ہم نے اپنے ازلی دشمن کو دھول چٹائی تھی۔ جس طرح پاکستان کا قد کاٹھ بین الاقوامی سطح پر بڑھ رہا ہے اس کی مثال 78 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔
خواجہ آصف نے کہا، شاید یہ لمحات پہلے بھی آئے ہوں لیکن شاید ہی ایسا عزت و توقیر کا لمحہ پہلے کبھی آیا ہو۔ آج جس چیز کے لیے ہم یہاں بات کر رہے ہیں اس میں دنیا کے طول و عرض میں پاکستان کی تعریف کی جا رہی ہے۔
وزیر دفاؑ خواجہ آصف نے یاد دلایا کہ ہم خود اس وقت ایک جنگ طالبان کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، ہم نے جن کو پانچ دہائیاں (پچاس سال تک) پالا آج ان کے ہاتھ ہمارے گریبان پہ ہیں، یہ ہاتھ کٹیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا، ساری قوم کو بے شمار مبارک باد ہو۔ یہ انتہائی خوشی کا لمحہ ہے۔ ساری دنیا تعریف کر رہی ہے۔ ہماری یہ کامیابیاں ہماری شناخت بن گئی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا، ہم آنے والی نسلوں کے لئے ایک ورثہ تیار کر رہے ہیں۔ خلیج فارس کے دونوں طرف ہمارے بھائی ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا، ہماری معاشی مشکلات ہیں، مہنگائی کا طوفان سامنے نظر آرہا تھا۔ میں اپنے وزیر اعظم اور سپہ سالار دونوں کی ٹیم کی کامیابی کی ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔
اجلاس کے دوران اعظم نذیر تارڑ کا محمود اچکزئی سے مکالمہ بھی ہوا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا، احتجاج چلتے رہتے ہیں۔ احتجاج سیاست کا حصہ ہے ۔ میں اپوزیشن سے احتجاج مؤخر کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ پاکستان کی وحدت اور یگانگی کا پیغام بہت ضروری ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بڑی عزت سے نوازا ہے ۔
پاکستان جنگ کے دہانے سے فریقین کو واپس لایا ہے ۔ تمام قیادت سے گزارش ہے کہ پاکستان کی بات کریں۔
انہوں نے کہا، اسلام آباد مذاکرات کیلئے سب کو دعا گو ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم نے سب سے دعا کی گزارش کی ہے ۔
اپوزیشن قیادت سے بات کرنے کیلئے اپوزیشن چیمبر میں آنے کو تیار ہیں ۔ رانا ثنا اللہ بھی مولانا فضل الرحمان کے پاس موجود ہیں