پنجاب بھر میں مفت شہری بس سروس کا ابتدائی پلان تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی رامے)پنجاب بھر میں مفت شہری بس سروس کا ابتدائی پلان تیارکرلیاگیا۔
پنجاب حکومت پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے بسیں کرائے پر چلائے گی،آپریٹرز کو فی کلو میٹر ادائیگی کارکردگی سے مشروط نظام کے تحت وگی،روزانہ کم از کم 100 اور زیادہ سے زیادہ 200 کلومیٹر آپریشن لازم ہوگا،200 کلومیٹر سے زائد سفر پر ادائیگی نہیں کی جائے گی۔
بس روٹس کا تعین مسافروں کی تعداد اور ضرورت کے مطابق ہوگا،ڈرائیور، فیول، مینٹیننس اور دیگر اخراجات آپریٹر خود برداشت کرے گا،حکومت ہفتہ وار مکمل رقم بس آپریٹرز کو دے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ
منصوبے کے تحت 1000 بسیں کرائے پر چلائی جائیں گیں،مسافروں سے کوئی کرایہ وصول نہیں کیا جائے گااور مکمل سبسڈی حکومت دے گی۔