وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ
جنگ بندی پرمبارکباددی،دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے باضابطہ آغاز پر بھی گفتگوہوئی،ذرائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں جنگ بندی پرمبارک باددی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اورایرانی صدرکے درمیان جنگ بندی کے بعد مذاکرات کے باضابطہ آغاز پر گفتگوہوئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں امریکی صدر نے ایران پر بمباری 2 ہفتوں کیلئے روکنےکا اعلان کردیاہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کو 2 ہفتوں کیلئے مؤخر کر دیا گیا ہے اور اس دوران دو طرفہ جنگ بندی نافذ رہے گی,یہ فیصلہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا جنہوں نے ایران کے خلاف فوری کارروائی مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی، یہ جنگ بندی اس شرط کے ساتھ مشروط ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل، فوری اور محفوظ انداز میں کھولنے پر آمادہ ہو جائے، اس اقدام کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور دیرپا امن کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششیں رنگ لےآئیں،پاکستان نے امریکا ایران جنگ رکوا دی
امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے اور ایران کے ساتھ طویل المدتی امن معاہدے کے حوالے سے نمایاں پیشرفت ہو چکی ہے، ایران کی جانب سے پیش کیے گئے 10 نکاتی منصوبے کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قابلِ عمل سمجھا جا رہا ہے۔