ریاض میں بارش کی پیشگوئی

Apr 08, 2026 | 11:23:AM
 ریاض میں بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے ریاض میں بدھ کے روز سے جمعرات تک ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش ریاض شہر سمیت متعدد گورنریٹس کو متاثر کرے گی جن میں الدلم، المزاحمیہ، ضرما، مرات، القدیہ، ثادق، حریملہ، درعیہ، رمّاح، الرین، حوطہ بنی تمیم، الحریق، الخرج، الغاط، الزلفی، المجمعۃ اور شقراء شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سول ڈیفنس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سرکاری ہدایات پر عمل کریں، خطرناک مقامات سے دور رہیں۔

حکام نے دعا کی ہے کہ یہ بارش علاقے کے لیے باعثِ رحمت  ثابت ہو۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا