باؤنسر  کے خوف نے  نوجوان کرکٹر  کاکیرئیر  ختم کر دیا   

Apr 08, 2025 | 10:50:AM
 باؤنسر  کے خوف نے  نوجوان کرکٹر  کاکیرئیر  ختم کر دیا   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز)باؤنسر کی چوٹ اور خوف، 27 سالہ  آسٹریلین کرکٹر ول پوکووسکی اچانک ریٹائر  ہو گئے ۔

ول پوکووسکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی سرپر پڑنے والے بائونسر کی علامات کا شکار ہیں۔

وکٹورین کرکٹر نے آخری بار مارچ 2024 میں شیفیلڈ شیلڈ کھیلی تھی، جب تسمانیہ کے سپیڈسٹار ریلی میریڈیتھ کی ایک ڈیلیوری ہیلمٹ پر لگی تھی، ان کا باضابطہ اعلان میڈیکل پینل کی جانب سے ریٹائر ہونے کی سفارش کے بعد سامنے آیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فرنچائز اونرز آپس میں الجھ پڑے

پوکو وسکی کے کیریئر کا اختتام صرف ایک ٹیسٹ کے ساتھ ہوا ہے جو انہوں نے 2021 میں سڈنی میں انڈیا کے خلاف تھا۔

اپنے  ایک ریڈیو انٹرویو میں پوکووسکی نے کہا کہ  میں اب مزید کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا ، رواں سال میں مشکل ترین وقت سے گزرا ہوں ، میں صرف گھر میں  ہی گھومتا تھا اور بہت زیادہ سوتا تھا ۔

میری منگیتر  بھی مجھ سے ناراض تھی کیونکہ میں کام کاج میں حصہ نہیں لیتا تھا۔بہت ساری علامات دور نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے میں اس فیصلے پر پہنچا۔ پہلے چند مہینے خوفناک تھے۔

دوسری جانب پوکو وسکی کو میلبرن کرکٹ کلب نے ہیڈ کوچ بنادیا ہے