وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا رواں ماہ پشاور میں جلسے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رواں ماہ پشاور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے، وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے جلسہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور نے جلسے کے حوالے سے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جلسہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جلسہ کریں،انھوں نے جسلے کی تاریخ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ جب جلسہ کریں گے اس سے 5 دن پہلے تاریخ کا اعلان کریں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حق کی جنگ لڑرہے ہیں جس میں سب کو شرکت کرنی ہو گی، اس جلسے کو پاکستان کی تاریخ کا یادگار جلسہ بنانا ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ جلسے سے مخالفین اور پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ عوام کیا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی شروع کی گئی حقیقی آزادی کی جنگ کا میاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایمل خٹک کی کتاب پر قومی سلامتی کے سنگین سوالات اٹھ گئے،حکومت کا کارروائی کا فیصلہ