پی سی بی کا تین ملکی سیریز کرانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز)پاکستان نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کرانے کا اعلان کر دیا
ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کو نومبر میں لاہور اور راولپنڈی میں میچز کھیلنےکی پیش کش کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اس مجوزہ سیریز کو یقینی بنانے کے لیے افغانستان اور سری لنکن بورڈ حکام سے رابطے میں ہے۔
دونوں بورڈز کی جانب سےابھی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا گیا ہے تاہم بورڈ حکام کو یقین ہےکہ افغانستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈ جلد اس سیریز پر رضامندی ظاہر کردیں گے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق یہ سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہورمیں کھیلی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:لڑکوں کو شادی جلدی کرلینی چاہیے: سابق کپتان شعیب ملک کا مشورہ