کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا

Sep 07, 2025 | 09:49:AM
کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )کبڈی کے میدان میں کھلاڑی ماکھاجٹ جہانیاں منڈی والا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

ماکھا جٹ کو وہاڑی میں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکریٹری محمد سرور رانا کی جانب سے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :بینظیر انکم سپورٹ کے نئے پروگرام میں شمولیت کا طریقہ کار سامنے آگیا

سیکریٹری محمد سرور نے کہا کہ افسوسناک واقعہ ہمارے علم میں آیا ہے۔

 سیکریٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے، میدان میں انتقال پر بہت افسوس ہوا ہے۔