بے روزگار افراد کیلئے اچھی خبر

Sep 07, 2022 | 12:14:PM
بے روزگار افراد کیلئے اچھی خبر
کیپشن: پنجاب حکومت
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ داخلہ نے جیلوں میں مختلف گریڈ کی 235 نئی آسامیاں پیدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں مختلف گریڈ کی 235 نئی آسامیاں پیدا کرنے کا فیصلہ کر لیا , محکمہ داخلہ نے جیلوں میں نئی آسامیاں پیدا کرنے کیلئے 23 کروڑ70لاکھ روپے مانگ لئے،محکمہ داخلہ نے جیلوں میں نئی آسامیوں کی منظوری کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی ہے۔

محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد سمری کابینہ کمیٹی کے پاس جائے گی جس کی منظوری کے بعد گرانٹ جاری کر دی جائے گی۔