کوئٹہ: افغان مہاجرین کو وطن واپسی کی ہدایت، سریاب میں تین روز کی مہلت

Oct 07, 2025 | 09:53:AM
کوئٹہ: افغان مہاجرین کو وطن واپسی کی ہدایت، سریاب میں تین روز کی مہلت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک ) کوئٹہ کے سب ڈویژن سریاب میں مقیم افغان مہاجرین کو تین دن کے اندر رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس جانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سریاب میں آباد افغان شہری اپنے کاروبار، دکانیں اور دیگر سرگرمیاں تین روز کے اندر بند کریں، مہلت ختم ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:نئے اپوزیشن لیڈرز کا تقرر،بانی پی ٹی آئی کوپارٹی رہنماؤں نے   کیا  مشورہ دیا تھا ؟

انتظامیہ نے رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین سے کہا ہے کہ وہ فوکل پرسن سے رابطہ کریں تاکہ ان کی واپسی کا عمل باضابطہ طور پر مکمل کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کو مؤثر بنانے کے لیے مقامی سطح پر بھی اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔