نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے، طارق فضل چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں طارق فضل چودھری نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کو ملنے والی عزت دشمن کو ہضم نہیں ہورہی۔
انہوں نےکہا کہ اسلام آباد پولیس کے خلاف آزاد کشمیر کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کا منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنا ہماری ذمے داری ہے، دشمن جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو فنڈنگ کررہا ہے۔ نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔
طارق فضل چودھری نے یہ بھی کہا کہ دھیرکوٹ باغ ہسپتال میں زخمی اہلکار کو لے جانے والی گاڑی پر حملے کی ویڈیو کو منفی انداز میں پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 5 رکنی کمیٹی کو مظفرآباد بھیجا، ہم نے تحریری معاہدہ کیا، ہم دل سے کشمیریوں کی عزت کرتے ہیں جسے کم نہیں کیا جاسکتا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جعلی اور پرانی وڈیوز کو سوشل میڈیا پر ڈرامائی انداز میں پیش کرکے اسلام آباد پولیس کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ ہر خبر اور واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہیں، باغ ہسپتال کی وڈیوز میں راولپنڈی کا ہسپتال بتایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پڑھے لکھے بیروز گار افراد کیلئے خوشخبری، سرکاری محکموں میں نئی بھرتیوں کا اعلان
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس ذمہ دار ادارہ ہے، وزیراعظم اور وزیر داخلہ اسلام آباد پولیس کی کوتاہی برادشت نہیں کرتے۔ان کاکہناتھا کہ کشمیر کے ہسپتال کا واقعہ راولپنڈی کا واقعہ بنادیا گیا، جعلی ویڈیوز بغیر تصدیق آگے بڑھائی گئیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ کا مزید کہناتھا کہ آزادکشمیر کے کامیاب ہوتے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی،خیبرپختونخوا کے شہریوں سے متعلق بھی ایسا ہی پراپیگنڈا کیا گیا تھا، جعلی ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے اس میں آوازیں بھری گئیں، جعلی ویڈیوز بغیر تصدیق آگے بڑھانے والے سازش کا حصہ بنتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:8 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان