’’ٹرمپ مسٹ گو ناؤ‘‘واشنگٹن میں امریکی صدر کیخلاف مظاہرے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
، واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرین نے ’ٹرمپ مسٹ گو ناؤ‘ کے عنوان سے احتجاجی ریلی نکالی۔
مظاہرین نے کیپٹل ہل تک مارچ کیا اور ٹرمپ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف سول نافرمانی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، جب تک ٹرمپ کو اقتدار سے ہٹایا نہیں جاتا وہ متحرک رہیں گے۔
اس دوران ہز اروں افراد نعرے لگاتے رہے کہ ٹرمپ کو اب جانا ہوگا!۔
مزید پڑھیں:اے ٹی ایم کارڈ رکھنے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری