بھارتی حملے پر امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے رکن بریڈ شرمن بھی بول پڑے

May 07, 2025 | 20:43:PM
بھارتی حملے پر امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے رکن بریڈ شرمن بھی بول پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: COURTESY INTERNATIONAL GULF FORM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پر بھارتی حملے پر امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے رکن بریڈ شرمن بھی بول پڑے۔
امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے رکن بریڈ شرمن کا کہنا ہے کہ بھارت نے دنیا کو ایسے کوئی شواہد نہیں دیئے کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشتگرد حملہ پاکستان کے اقدامات کا نتیجہ تھا۔ بریڈ شرمن نے کہاامید ہے کہ پاکستان کا ردعمل کشیدگی کم کرنے والا ہو۔ پاکستان اوربھارت کو کشیدگی میں اضافے سے گریز کرنا چاہیے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان اوربھارت سے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا پاکستان پر حملہ کرناتاریخی غلطی ہے، بیرسٹر گوہر