172 بمقابلہ170، پاکستان اور بھارت جوہری وار ہیڈز کے لحاظ سے ہم پلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت جوہری وار ہیڈز کے لحاظ سے دونوں ممالک ہم پلہ دکھائی دیتے ہیں۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کےمطابق سویڈش تھنک ٹینک سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) کی 2024 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوہری وار ہیڈز کے لحاظ سے دونوں ممالک ہم پلہ دکھائی دیتے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق جہاں انڈیا کے پاس اندازاً 172 ایٹمی وار ہیڈز ہیں وہیں پاکستان کے پاس ایسے وار ہیڈز کی تعداد اندازاً 170 ہے۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں ممالک نے ان میں سے کتنے جوہری وار ہیڈز کارروائی کے لیے تیار حالت میں رکھے ہوئے ہیں۔'سپری' کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈیا سے مقابلے کے لیے جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے جب کہ بھارت کی توجہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں پر ہے یعنی ایسے ہتھیار جو چین کو بھی نشانہ بنا سکتے ہوں۔چین نے، جو انڈیا اور پاکستان دونوں کا پڑوسی اور دنیا کی تیسری سب سے بڑی ایٹمی طاقت بھی ہے، جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں 22 فیصد اضافہ کیا ہے اور اس کے پاس موجود وار ہیڈز کی تعداد 410 سے بڑھ کر 500 تک پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لائن آف کنٹرول پر مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ تباہ