لائن آف کنٹرول پر مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاک فوج نے مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ تباہ کر دی۔
بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ کو ایک اور منہ توڑ جواب دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر پاک فوج کی بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں،مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کردیا۔
پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھوئیں کی لپیٹ میں آ گئی اور ہر طرف دھواں پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں:صورتحال تاحال سنجیدہ ،جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے: خواجہ آصف
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔ اور پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔