محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات

May 07, 2025 | 16:07:PM
 محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24  نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 ملاقات میں امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے بریف کیا۔
 انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا کے امن کو داو پر لگا دیا ہے،بھارت نے علاقائی امن کو تار تار کیا ہے۔ 

  یہ بھی پڑھیں:ایکسچینج ایسوسی ایشن نےحکومت کوبڑی پیشکش کردی

 بھارت نے شہریوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا،پاکستان نے دفاع وطن کے لئے دشمن کو بھرپور جواب دیا،پاکستان انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا  لیکن ہم اپنی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خطرناک عزائم سے پہلے ہی دوست ممالک کو آگاہ کر دیا تھا ۔