پاکستان کا بھارتی حملے پر شدید احتجاج،انڈین ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبی

May 07, 2025 | 11:42:AM
پاکستان کا بھارتی حملے پر شدید احتجاج،انڈین ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے ان کے ملک کی جانب حملے پر شدید احتجاج کیاہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی خود مختاری کی صریحاً خلاف ورزی کی،پاکستان نے بھارتی حملوں پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان کے مطابق بھارت نے پاکستان اورآزاد کشمیر میں بلااشتعال حملے کیے، بھارت کوخبردارکیا کہ ایسی مہم جوئی خطے کےامن کیلئے خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارت کو کئی گنا زیادہ طاقتور جواب دیا ، قوم کی دعاؤں سے برتری حاصل ہوئی، عطاء تارڑ

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات تاریکی میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا،بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے،جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا،بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔