وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کا دورہ مختصر کرکے واپس پاکستان پہنچ گئے

May 07, 2025 | 05:31:AM
وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کا دورہ مختصر کرکے واپس پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: وزیر داخلہ محسن نقوی اپنا خلیجی ممالک کا دورہ مختصر کرکے واپس پاکستان پہنچ گئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اپنا خلیجی ممالک کا دورہ مختصر کرکے واپس پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی آج نیشنل سیکورٹی  کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےبھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن کے حملے میں شہریوں کی شہادتوں پر  افسوس ہوا، محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کی کھلی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بزدل دشمن نے ہمیشہ کی طرح اب بھی رات کی تاریکی میں وار کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے، 8 شہری شہید، متعدد زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر