بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی ریاستوں کو تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے،ترجمان دفترخارجہ

May 07, 2025 | 03:42:AM
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی ریاستوں کو تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے،ترجمان دفترخارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس ) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارت کی جانب سے کی گئی بلااشتعال فضائی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہاہے کہ بھارت کی غیر ذمہ دارکارروائی نے دو ایٹمی ریاستوں کو ایک بڑے تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بھارت کی کھلی جارحیت کی سخت مذمت کی گئی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے ایک بلااشتعال اور کھلی جنگی کارروائی کے تحت بھارتی فضائی حدود میں رہتے ہوئے سٹینڈ آف ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے بین الاقوامی سرحد کے پار مریدکے اور بہاولپور  اور لائن آف کنٹرول کے پار کوٹلی اور مظفرآباد (آزاد جموں و کشمیر) میں کیے گئے،ان حملوں کا نشانہ عام شہری بنے,بھارتی جارحیت کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے،اس حملے سے تجارتی فضائی پروازوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں،پاکستان بھارت کی اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ایسی کاروائی اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور بین ریاستی تعلقات کے مسلمہ اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے,پہلگام حملے کے تناظر میں بھارتی قیادت نے ایک بار پھر دہشتگردی کا بہانہ بنا کر جھوٹا بیانیہ اپنایا ہےتاکہ خطے کے امن و سلامتی کو داؤ پر لگایا جا سکے۔

شفقت علی خان نے مزید کہا کہ بھارت کی غیر ذمہ دارانہ کارروائی نے دو ایٹمی ریاستوں کو ایک بڑے تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے،صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے،پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 اور بین الاقوامی قانون کے مطابق  مناسب وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کشدہ صورتِحال کے پیشِ نظر نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب