پشاور؛ چمکنی پولیس نے ایکسائز سکواڈ کا عملہ گرفتار کرلیا، وجہ بھی سامنے آگئی

May 07, 2023 | 18:57:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور میں چمکنی پولیس نے ناردرن بائی پاس پر ایکسائز سکواڈ کا عملہ گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ایکسائز تھانیدار اور تین اہلکاروں کو حوالات میں ڈال دیا،ایکسائز کے افسران بھی تھانہ چمکنی پہنچ گئے، مردان اور نوشہرہ ایکسائز کے تمام سکواڈ تھانہ چمکنی میں موجودہیں،گرفتار اہلکار تھانہ حوالات میں بندہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ چمکنی پولیس نے کہا کہ یہاں ڈیوٹی نہیں کرنی ، آج کچھ حاص مہمان ہے تو آج تو بالکل ڈیوٹی نہیں کرنی ،ذرائع کاکہناہے کہ ایکسائز اہلکار نہیں مانے تو پولیس نے ایکسائز اہلکار گرفتار کرلئے، پولیس نے کچھ گاڑیاں ایکسائز سے چھڑانی چاہی توایکسائز اہلکار نہیں مانے۔

یہ بھی پڑھیں: یواے ای کی فضائی کمپنیوں کے درمیان منفرد معاہدہ، شہریوں کی بڑی مشکل آسان کردی