یواے ای کی فضائی کمپنیوں کے درمیان منفرد معاہدہ، شہریوں کی بڑی مشکل آسان کردی

May 07, 2023 | 18:11:PM
یواے ای کی فضائی کمپنیوں کے درمیان منفرد معاہدہ، شہریوں کی بڑی مشکل آسان کردی
کیپشن: الامارات اور اتحاد ایئرویز کے عہدیدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کی فضائی کمپنیوں میں معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت شہری ایک ہی ٹکٹ پر الامارات اور اتحاد پر سفر کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں الامارات اور اتحاد ایئرویز نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد شراکت داری معاہدہ کیا ہے جس کے ذریعے مسافروں کو سفر میں مزید سہولت ملے گی۔
 رواں موسم گرما سے دونوں ایئرلائن کے صارف صرف ایک ٹکٹ خرید کردبئی یا ابوظہبی سے پرواز کرسکیں گے اور پورے سفر میں ون سٹاپ ٹکٹنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ 
الامارات کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم اور اتحاد ایئرویز کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے جاری عربین ٹریول مارکیٹ میں اس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جھوٹااورمکار آدمی ،ضرور اللہ کی پکڑ ہو گی،وزیراعظم شہبازشریف