عمران خان جھوٹااورمکار آدمی ،ضرور اللہ کی پکڑ ہو گی،وزیراعظم شہبازشریف

May 07, 2023 | 17:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران خان سرسے پاﺅں تک جھوٹااورمکار آدمی ہے،عمران خان کا جھوٹ قوم کے سامنے آرہا ہے،عمران خان محسن کش آدمی ہے، ضرور اللہ کی پکڑ ہو گی۔
لندن میں سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کہاکہ سکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات اچھی رہی،بہت جلد سرمایہ کاری کانفرنس بلا رہے ہیںجس ٹریڈ، ایجوکیشنل اور ٹیکنکل ایجوکشن پر تعاون پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا میرے خلاف بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا،نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی گئی، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے، وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان میرے خلاف ہر حربہ استعمال کیا لیکن ناکامی ہوئی، کیس سے میرے عزت میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا