موسم کے حوالے سے  محکمہ موسمیات  کی اہم پیشگوئی

May 07, 2022 | 10:46:AM
موسم کے حوالے سے  محکمہ موسمیات  کی اہم پیشگوئی
کیپشن: آسمان پر دھوپ اور بادلوں کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ رات گئے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں کو آج سے گرمی کی لہر کا سامنا ہوگا۔ پنجاب میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور دیگر علاقوں میں گرمی کی کی شدت برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیں موٹرسائیکلوں کی قیمت میں پھر تبدیلی۔۔نیا ریٹ جانیے

 اس کے علاوہ سندھ میں سکھر، دادو، موہنجو داڑو میں شدید گرمی کا راج ہے۔ بلوچستان میں سبی، تربت اور نوکنڈی میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔