موٹرسائیکلوں کی قیمت میں پھر تبدیلی۔۔نیا ریٹ جانیے

May 07, 2022 | 10:43:AM
 موٹرسائیکلوں کی قیمت میں پھر تبدیلی۔۔نیا ریٹ جانیے
کیپشن: نئی موٹرسائیکلز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں آئے روز ردوبدل کیا جانے لگا،اٹلس ہنڈا کی طرف سے ایک بار پھر اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافے کا اعلا ن کر دیا گیا  جس کے بعد کمپنی کی سستی ترین موٹرسائیکل کی قیمت 1لاکھ روپے سے زائد ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اٹلس ہنڈا کی طرف سے اپنی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں 2022ءمیں یہ تیسری بار اضافہ کیا ہے  جس کے بعد ہنڈا سی ڈی 70کی قیمت 3ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس سے یہ 99ہزار روپے سے بڑھ کر 1لاکھ 2ہزار 900روپے کی ہو گئی ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کا عہدہ کس پارٹی کو ملے گا۔۔؟اہم خبر سامنے آ گئی

اٹلس ہنڈا کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق سی ڈی 70ڈریم کی قیمت3ہزار اضافے سے 1لاکھ 9ہزار 500روپے، ہنڈا پرائیڈر کی قیمت 3ہزار اضافے سے 1لاکھ 39ہزار 900روپے، سی جی 125کی قیمت 4ہزار اضافے سے 1لاکھ 63ہزار 500روپے، سی جی 125ایس ای کی قیمت 4ہزار روپے اضافے سے 1لاکھ 93ہزار 500روپے، سی بی 125ایف کی قیمت 8ہزار روپے اضافے سے 2لاکھ 44ہزار 900روپے، سی بی 150ایف کی قیمت 8ہزار روپے اضافے سے 2لاکھ 99ہزار 900روپے اور سی بی 150ایف ایس ای کی قیمت 8ہزار روپے اضافے سے 3لاکھ 3ہزار 900روپے ہو گئی۔

 یہ بھی پڑھیںعمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا