عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا

May 07, 2022 | 10:01:AM
 سابق وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی جلسے میں تقریر کے دوران  ایک اور یوٹرن لے لیا۔
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی جلسے میں تقریر کے دوران  ایک اور یوٹرن لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں وزارت  عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد  باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ ان کے نام کے ساتھ ’نیازی‘ نہ لکھا جائے۔

گزشتہ روز میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے  کہا  کہ نیازی ہونے پر فخر ہے۔

 ٰخیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی جانب سےاگست  2018 میں جاری ہونے والے  باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اب سے ان کے مکمل نام ’عمران احمد خان نیازی‘ کے بجائے ’عمران خان‘ کہا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل