گورنر پنجاب کا عہدہ کس پارٹی کو ملے گا۔۔؟اہم خبر سامنے آ گئی

May 07, 2022 | 10:32:AM
گورنر پنجاب کا عہدہ کس پارٹی کو ملے گا۔۔؟اہم خبر سامنے آ گئی
کیپشن: گورنرہاؤس پنجاب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی نے نیا پاور شیئرنگ فارمولا تیار کرلیا ہے، فارمولے کے تحت پنجاب میں 4 وزارتیں اور چیئرمین سینیٹ کا عہدہ لیا جائے گا جبکہ گورنر پنجاب کا عہدہ مسلم لیگ ن کو دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کا وفد آج وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے اپنی تجاویز پیش کرے گا۔گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے گھر پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو عشائیہ دیا گیا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، مخدوم احمد محمود، مخدوم حسن محمود، قمر زمان کائرہ، حسن مرتضیٰ شریک ہوئے، اس موقع پر پاور شیئرنگ فارمولے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیںعمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کابینہ میں چار وزارتیں لے گی، سینئر وزیر کے لیے حسن مرتضی اور دیگر تین وزیروں کیلئے علی حیدر گیلانی، ممتاز چانگ اور مخدوم عثمان محمود کے نام فائنل کیے گئے، چیئرمین سینیٹ کے لیے سید یوسف رضا گیلانی کا نام تجویز کیا گیا، پنجاب میں گورنر کا عہدہ مسلم لیگ ن کو دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔