42 دانتوں والا ملائشین شہری، ورلڈ ریکارڈ قائم

Mar 07, 2026 | 12:57:PM
42 دانتوں والا ملائشین شہری، ورلڈ ریکارڈ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)42 دانتوں والے ایک ملائشین شہری نے سب سے زیادہ دانت رکھنے کا گینزورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔

33 سالہ پرتاب مونیندے نے گینزورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ کچھ برس قبل ان کو احساس ہوا کہ ان کے دانتوں سے متعلق کوئی معاملہ غیر معمولی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2021 میں انہوں نے پہلی بار نوٹس کیا کہ ان کے اضافی دانت نکل رہے ہیں، گنتی کرنے پر معلوم ہوا کہ اس وقت ان کے 38 دانت تھے۔

 انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ڈینٹل ایکس رے میں یہ بات سامنے آئی کہ چار دانت اور تھے جن کو نکلنا تھا۔

 2023 کے شروع میں یہ تعداد 42 ہوگئی اور خوش قسمتی سے ان کے نکلنے میں کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی۔

پرتاب کا کہنا تھا کہ انہیں اضافی دانتوں سے کوئی مشکل پیش نہیں آتی، زیادہ تر لوگوں کو اس وقت تک پتہ نہیں لگتا جب وہ بتاتے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں اضافہ