مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 7افراد جاں بحق، 8زخمی

Mar 07, 2026 | 09:06:AM
 مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 7افراد جاں بحق، 8زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گوادر مکران کوسٹل ہائی وے  پر 2 گاڑیوں میں تصادم کے باعث بچے سمیت 7افراد جاں بحق اور 8  زخمی ہوگئے۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے نے بتایا کہ اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ8 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے کے مطابق حادثہ خراب باؤزر سڑک پر کھڑا ہونے سے پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں پولیس اہلکار نے بہادری کی مثال قائم ،5 گولیاں لگنےکے باوجود بینک ڈکیتی ناکام بنا دی