نسیم شاہ انجری کے بعد آج کراچی کنگز کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے پرُعزم

Mar 07, 2024 | 14:03:PM
نسیم شاہ انجری کے بعد آج کراچی کنگز کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے پرُعزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں نسیم شاہ انجری کے بعد آج کراچی کنگز کیخلاف اہم میچ کھیلنے کیلئے پرُعزم ہیں۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے میچ میں شاہین آفریدی کی جانب سے پھینکی گئی تھرو نسیم شاہ کو لگی جس کے بعد انہیں ڈریسنگ روم میں طبی امداد لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 9، لاہور قلندرز کی پہلی فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ مکمل فٹ اور آج کراچی کنگز کیخلاف اہم میچ میں حصہ لیں گے۔