ڈاکو ہوئے بے لگام، سرِعام شہریوں کو لوٹنے لگے

Mar 07, 2023 | 17:56:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کے بڑے شہروں میں ڈاکو بے لگام ہو چکے ، سرِعام شہریوں کی لوٹ مار جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے  کراچی میں ڈکیتی کی سرعام واردات ہوئی، جس میں موٹر سائیکل سوار مصلحہ ڈاکو کار میں سوار شہری سے واردات کر نے فرار ہو گئے۔ 

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کے دم پر کار سوار شہری سے شیشہ نیچے کروایا پھر شہری سے نقدی رقم اور موبائل سمیت قیمتی سامان لے اڑے۔ ان ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹج کے ذریعے باآسانی پہیچانا جا سکتا ہے۔ 

مزید پڑھیں: جوہر ٹاؤن دھماکہ، تین ملزمان کو سزائے موت

دوران واردات ملزمان نے گاڑی کے شیشے پر پستول تانے رکھا۔ واردات کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے۔ 

واضح رہے کہ کراچی میں اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹنے کے واقعات بہت عام ہو چکے ہیں اور ایسے واقعات کے دوران مزاہمت پر شہریوں کو قتل تک کر دیا جاتا ہے۔