جوہر ٹاؤن دھماکہ، تین ملزمان کو سزائے موت

Mar 07, 2023 | 16:24:PM
جوہر ٹاؤن دھماکہ، تین ملزمان کو سزائے موت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جوہر ٹاؤن دھماکہ میں  ملوث 3 ملزمان کیخلاف کیس کا فیصلہ،عدالت نے تین ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا  ،عدالت نے ملزمان کی تمام  جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا  ہے،سزا پانے والے ملزمان میں ملزم سمیع الحق ٫ عزیر اکبر اور نوید اختر شامل ہیں ،ملزمان  دھماکہ کے ماسٹر مائنڈ  پیٹر پال کے ساتھی ہیں ۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر امجد جاوید اور  شاہد سپراء نے ملزمان  کیخلاف گواہان پیش کیے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر  سماعت ویڈیو لنک  کےذریعے کی گئی ،ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن 60 سے زائد گواہان نے شہادت قلمبند کرائی 

ملزمان کی جانب سے فرہاد  علی شاہ اور عادل چٹھہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔ملزمان کیخلاف  سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد اکبر نے چالان جمع کرا رکھا تھا ،اس مقدمے میں پیٹر پال ٫عید گل ٫اور سجاد  سمیت  چار ملزمان کو  پہلے ہی 9٫9 مرتبہ سزا موت ہو چکی ہے۔