پرانی نسل نے اپنی نئی نسل کے لیے کچھ نہیں کیا، حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں محمد اشفاق) جماعت اسلامی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پرانی نسل میں جاگیردار، نام نہاد وڈیرے، طاقتور ہیں، پرانی نسل سے سوال ہے انہوں نے اس نسل کو کیا دیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ باتیں سیالکوٹ میں جماعت اسلامی کی سکیم " بنو قابل" کے انٹری ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا، پرانی نسل نے اپنی نئی نسل کے لیے کچھ نہیں کیا۔
پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔عوام پر ٹیکسز کی بھرمار ہے۔ نوجوان نسل پڑھنا اور آگے بڑھنا چاہتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے تقریر کرتے ہوئے کہا، ہم صرف وعدہ نہیں کرتے بلکہ ڈلیور بھی کرتے ہیں۔ "بنوقابل" پروگرام سے ایک لاکھ 10 ہزار افراد روزگار کما رہے ہیں. ہماری نیت صاف ہے. آپ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں. بنوقابل پروگرام میں 15 لاکھ طلبا رجسٹرڈ ہو چکے ہیں. ڈیڑھ کروڑ بھی آ جائیں تو ہم انہیں مفت پڑھائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا، ملک میں آئی ٹی ایکسپورٹ 3.8 بلین ڈالر ہوئی ہے،۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا، لیپ ٹاپ جیسی اسکیمیں نوجوانوں کو ترقی نہیں دیتیں۔ اشتہارات میں دکھایا جاتا ہے کہ بہت کام ہو رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا، ہم نے تعلیم کو تحریک بنانا ہے۔ اگر ان نوجوانوں کا ہاتھ تھاما جائے تو یہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تمل ناڈو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر نے استعفیٰ دےکراپنی پارٹی بنالی