حکومت اورپیپلزپارٹی کے درمیان بجٹ پر ڈیڈلاک برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف،روزینہ علی)حکومتی وفداور اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان بجٹ پر ڈیڈلاک برقرارہے،ہنگامی اجلاس فوری ختم ہوگیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں حکومتی وفدکی پاکستان پیپلزپارٹی کے وفدکے ساتھ وزارت خارجہ میں ملاقات ہوئی،پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں نوید قمر اور شیری رحمان موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق پی پی پی کو صوبوں سے اضافی ٹیکس،سبسڈی اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں،وزارت خزانہ کے حکام بھی حکومتی وفد میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ میں اِن ڈائریکٹ ٹیکسز پر انحصار مزید بڑھنے کا امکان
ذرائع پیپلزپارٹی کہتے ہیں کہ ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لئے دونوں اطراف سے کوششیں کی جارہی ہیں،ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لئے بات چیت جاری ہے۔