وفاقی بجٹ میں اِن ڈائریکٹ ٹیکسز پر انحصار مزید بڑھنے کا امکان 

Jun 07, 2026 | 15:05:PM
 وفاقی بجٹ میں اِن ڈائریکٹ ٹیکسز پر انحصار مزید بڑھنے کا امکان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم )وفاقی بجٹ 2026۔27 میں ان ڈائریکٹ ٹیکسز پر انحصار مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
 دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کےلیے ان ڈائریکٹ ٹیکسز میں957 ارب روپےاضافے کا تخمینہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ان ڈائریکٹ ٹیکسز میں اضافہ مہنگائی بڑھنےکا سبب بنتا ہے، نئےمالی سال کے لیے ان ڈائریکٹ ٹیکسزکا ہدف9ہزار837ارب روپےرکھنےکی تجویز دی گئی ہے۔
 دستاویز کے مطابق رواں مالی سال ان ڈائریکٹ ٹیکسز 8ہزار 880ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے، ان ڈائریکٹ ٹیکسز ہدف سے 850ارب روپےکم رہنے کا امکان ہے،رواں مالی سال کے لیے ان ڈائریکٹ ٹیکسزکا ہدف 9ہزار730ارب روپے مقرر تھا۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، امریکا ایران مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال
دستاویزکے مطابق گزشتہ مالی سال 2024۔25 میں ان ڈائریکٹ ٹیکسز 6 ہزار 815 ارب روپے تھے جبکہ مالی سال 2023۔24میں ان ڈائریکٹ ٹیکسز کاحجم 5ہزار553 ارب روپے تھا۔