ناروے: تیل کمپنیوں، مزدور یونینز کے درمیان تنخواہوں سے متعلق معاہدہ طے پا گیا

Jun 07, 2026 | 09:49:AM
ناروے: تیل کمپنیوں، مزدور یونینز کے درمیان تنخواہوں سے متعلق معاہدہ طے پا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )ناروے میں تیل کمپنیوں اور مزدور یونینز کے درمیان تنخواہوں کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد ممکنہ ہڑتال ٹل گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نارویجن آئل کمپنیوں اور تین بڑی لیبر یونینز کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے، جس کے نتیجے میں آف شور آئل اینڈ گیس ورکرز کی ہڑتال کا خطرہ ختم ہو گیا۔

یونینز نے خبردار کیا تھا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوتے تو تقریباً 8 فیصد آف شور ورکرز ہڑتال پر جاتے، جس سے ابتدائی طور پر یومیہ 45,500 بیرل تیل کی پیداوار متاثر ہو سکتی تھی، اور بعد میں یہ اثر مزید بڑھ سکتا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

معاہدے کے مطابق کارکنوں کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر 42,000 نارویجن کرون (تقریباً 4,493 ڈالر) سالانہ اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ شفٹ اور نائٹ الاؤنسز میں بھی اضافہ شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب عالمی توانائی منڈی پہلے ہی مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور ایران جنگ کے اثرات کے باعث دباؤ کا شکار ہے، اور نارویے جیسے بڑے پروڈیوسر کی پیداوار میں کمی عالمی قیمتوں پر اثر ڈال سکتی تھی۔