فورسز کا نوشکی میں کامیاب آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک 

Jun 07, 2022 | 21:00:PM
فورسز کا نوشکی میں کامیاب آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک 
کیپشن: سیکیورٹی فورسز نے نوشکی میں کامیاب آپریشن کا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پروڈ پہاڑوں پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران فورسز پر فائرنگ کردی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ندیم اور شہزاد عالم ہلاک ہوگئے۔ ان کا تعلق کالعدم بی آر اے سے ہے۔ دونوں دہشت گرد خاران اور گرد و نواح میں سیکیورٹی فورسز کے قافلوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اہم خبر، سندھ میں فوج طلب کرلی گئی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ پکڑا گیا گولہ بارود دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔