مارکیٹوں کو شام 7 بجے بند کرنے سے متعلق اہم خبر آگئی

Jun 07, 2022 | 16:33:PM
وفاقی کابینہ،حکومت،7 بجے مارکیٹ
کیپشن: سرکاری ملازمین کے فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی کابینہ نے مارکیٹوں کو شام 7 بجے بند کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا اور وزرا اور سرکاری ملازمین کے فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی کابینہ کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ہفتے کی چھٹی بحال

کابینہ کو توانائی کے بحران اور ملک میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وفاقی کابینہ میں مارکیٹوں کو شام 7 بجے بند کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا جبکہ وزرا اورسرکاری ملازمین کےفیول میں40فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔

 اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنےکی منظوری دے دیا ، ہفتے کی چھٹی کی بحالی کی منظوری بجلی کی بچت کیلئےدی گئی، جسے وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلے ختم کر دیا تھا۔

 قبل ازیں وزیراعظم نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے سرکاری دفاتر کو ہفتے کے روز کھلے رہنے کی ہدایت کی تھی، وزیراعظم کے فیصلے کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور حکومتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد اور کراچی میں سینکڑوں سرکاری اور بینک ملازمین نے احتجاج کیا۔

 خیال رہے ملک میں بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے اور بجلی کا شارٹ فال 7000 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے، جس کے باعث دیہی اور شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک برقرار ہے۔