ملک بھر میں ہفتے کی چھٹی بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کی چھٹی بحال جبکہ مارکیٹیں شام 7 بجے بند کرنے کا فیصلہ نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور اس پر قابو پانے کے لیے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم توانائی بحران پر قابو پانے کےلیے مارکیٹوں کی شام 7 بجے بندش کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
ذرائع کےمطابق کابینہ نے وزرا اور سرکاری ملازمین کے پیٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری بھی دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کی سال 2021 کی رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی۔جلاس میں وفاقی کابینہ کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا پلان پیش کیا جائے گا، پاور ڈویژن کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا پلان بھی پیش کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام کی مراعات کم کرنے کی منظوری دے گی۔کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور مشاورت بھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:تیزہوائیں اور بارش۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
کابینہ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش ہوگی۔وفاقی کابینہ 3 جون کو کیے گئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، وفاقی کابینہ میں کفایت شعاری مہم سے متعلق تجاویز پیش ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اونچی اڑان جاری۔مزید مہنگا ہو گیا