ڈالر کی اونچی اڑان جاری۔مزید مہنگا ہو گیا

Jun 07, 2022 | 10:46:AM
ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، فائل فوٹو
کیپشن: ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دن کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگاہو گیا۔، انٹربنک میں ڈالر کی ٹریڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔طلب ہر ڈالر انٹر بینک میں ایک دن میں 3 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا ۔

 امریکی کرنسی ایک بار پھر روپے کو روندتی ہوئی مزیدمہنگی ہو گئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 201 ۔ 202روپے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 203 روپے کی سطح بھی عبور کر گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے  7 پیسے کے اضافے کے بعد 200روپے  6 پیسے پر بند ہوا تھا۔ڈالر 200.06 سے بڑھ کر 203.50 روپے کا ہوگیا۔ 

انٹر بینک میں ڈالر 203  روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  جرمنی کی وزیر خارجہ سرکاری دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گی