سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندیوں کو چھو گیا،ڈالر بھی سستا

Mar 28, 2024 | 11:23:AM
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندیوں کو چھو گیا،ڈالر بھی سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے،اسٹاک ایکسچنج میں نئی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہو گیا،100 انڈیکس 594 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا,100 انڈیکس 67 ہزار 142 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا،دسمبر 2023 کو 100 انڈیکس 66ہزار 426 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لوہے کی فی ٹن قیمت کتنی ہو گئی؟،جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔