تیزہوائیں اور بارش۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

Jun 07, 2022 | 12:09:PM
تیزہوائوں اور بارش۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
کیپشن: تیزہوائیں اور بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد میں موسم شدید گرم اور خشک تاہم بعد از دوپہر آندھی اور گرج چمک ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر میدانی علاقوں اور پنجاب کے بیشتر میدا نی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، بعد دوپہر شام خطہ پوٹھوہار، بھکر، لیہ ، ملتان ، خانیوال، بہاولپور، ر حیم یا رخان ، ڈ ی جی خان اور لاہورمیں گرد آلود ہوائیں آندھی جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک بعد از دوپہرگرد آلود تیزہوائیں چلنے کا امکان جبکہ شام یا رات کے دوران کوہستان ،چترال،دیر ، کرم اور سوات میں تیز ہوا وں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعد دوپہرگرد آلود تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2ہزار کیسے ملیں گے۔ 786 پر کال نہیں کرنا ۔ صحیح طریقہ اختیار کریں

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک  جبکہ بعد دوپہرگرد آلود تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اونچی اڑان جاری۔مزید مہنگا ہو گیا