علیزے شاہ کے سا تھ کا م کرکے پچھتایا۔۔یاسر نواز کے بیان پر ادا کا رہ نے خاموشی توڑ دی

Jun 07, 2021 | 22:30:PM
 علیزے شاہ کے سا تھ کا م کرکے پچھتایا۔۔یاسر نواز کے بیان پر ادا کا رہ نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اداکار یاسر نواز کے بیان پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا جواب دیا،انسٹاگرام پر اپنی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ کا شمار شوبز کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے جلدہی اس شعبے میں اپنا منفرد مقام بنایا، گزشتہ روز اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ نے اداکار احسن شاہ کے شو میں شرکت کی اور یاسر نے بتایا کہ علیزے شاہ کے ساتھ ڈرامے میں کام کرکے پریشان ہوگیا تھا،شو کے اس کلپ کی ویڈیو سامنے آنے پر اداکارہ علیزے شاہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ’چلیں! کوئی بات نہیں۔

پوسٹ کے سامنے آنے پر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایسا یاسر نواز کے بیان پر کہا،اس کے علاوہ علیزے شاہ نے اپنی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے امریکی گلوکارہ بلی ایئلیش کا مقبول ترین گانا ’نوٹ مائے ریسپانسیبلیٹی‘ کے بول لکھے ہیں۔
گانے میں بتایا گیا  ہے کہ لوگ میرے نظریات، میرے لباس، میرے میوزک، میرے وجود پر تنقید کرتے ہیں، کچھ مجھ سے نفرت کرتے ہیں اور کچھ مجھے سراہتے ہیں۔‘آپ میرے بارے میں کیسی سوچ رکھتے ہیں، یہ میری ذمہ داری نہیں ۔
واضح رہے کہ شو میں احسن خان نے ندایاسر سے پوچھا کہ وہ ان کو کس اداکارہ سے کام کرانے یا ان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتے مشکل پیش آئی جس پر ندا یاسر نے کہا کہ علیزے شاہ کے ساتھ یہ مشکل پیش آئی تھی، بحیثیت ڈائریکٹر انہیں آج تک کسی اداکار نے پریشان نہیں کیا لیکن علیزے کے ساتھ ان کی کیمسٹری نہیں بن پائی۔

یہ بھی پڑھیں: انوشے اشرف کی نازیبا لباس پہن کر ٹی وی شو میں شر کت۔۔انٹر نیٹ پر نیا بھو نچال