بچپن کا خواب پو را ہو نے کےقریب پہنچ گیا ۔۔دنیا کے سب سے امیر شخص کی رواں ماہ خلا میں روانگی

Jun 07, 2021 | 19:13:PM
 بچپن کا خواب پو را ہو نے کےقریب پہنچ گیا ۔۔دنیا کے سب سے امیر شخص کی رواں ماہ خلا میں روانگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا کے سب کے امیر شخص جیف بیزوز کے بچپن کا خواب پو را ہو نے کے با لکل قریب پہنچ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بلیو اوریجن کا پہلا مسافر بردار خلائی مشن 20 جولائی کو روانہ ہوگا ۔ اس وقت جب جیف بیزوز کو ایمازون کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑے 2 ہفتے ہوچکے ہوں گے۔
 57 سالہ ارب پتی جیف بیزوز نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ اس خلائی سفر میں اپنے بھائی مارک کو ساتھ لے کر جائیں گے۔
انہوں نے اپنی ایک سو شل میڈیا پو سٹ میں بتایا '5 سال کی عمر سے میں خلا کے سفر کا خواب دیکھ رہا ہوں، 20 جولائی کو میں اپنے بھائی کے ساتھ یہ سفر کروں گا، ایک عظیم ترین ایڈونچر اپنے بہترین دوست کے ساتھ۔

View this post on Instagram

A post shared by Jeff Bezos (@jeffbezos)

یا د رہے کہ بلیو اوریجن ان چند اہم ترین خلائی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو لوگوں کو خلا کی سیر کرانے کے منصوبوں پر کام کررہی ہیں۔اس کمپنی کی جانب سے مستقبل قریب میں لوگوں کو 4 روزہ خلائی سفر کے لیے بھی بھیجا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر نے معا فی ما نگ لی۔۔سا بق بوائے فر ینڈ کو ڈھکے چھپے الفا ظ میں پیغا م بھی دے دیا