سیوریج کے پانی کو پینے کے قابل بنانے والا سولر پلازما سسٹم تیار

Jul 07, 2026 | 10:59:AM
سیوریج کے پانی کو پینے کے قابل بنانے والا سولر پلازما سسٹم تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کراچی کے نوجوان نے سیوریج کے پانی کو صاف کرنے والا کم لاگت سولر پلازما واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم تیار کرلیا۔

اٹلی کی یونیورسٹی میں تعینات پاکستانی ریسرچر نے پاکستان آکر سیوریج کے پانی کو پینے کے قابل بنانے والا سولر پلازما سسٹم تیار کرلیا۔

اٹلی کی یونیورسٹی میں تعینات پاکستانی ریسرچر ڈاکٹر مبشر سلیم کے مطابق سیوریج کے پانی کو بغیر کسی اضافی کیمیکل کے استعمال کے قابل بنایا گیا، سولر پلازما سسٹم کا تجربہ این ای ڈی یونیورسٹی میں کیا گیا۔

ڈاکٹر مبشر کے مطابق سسٹم میں پلازما، ہائی وولٹیج کے ذریعے پیدا کیا جاتا ہے، جو پانی میں موجود خطرناک جراثیم، کیمیکلز اور دیگر آلودگی کو ختم کر دیتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:موسلادھار بارشیں!کئی شہروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

سسٹم کو سولر پینلز اور ونڈ انرجی سے بھی چلایا جا سکتا ہے، جس سے بجلی کے اخراجات تقریباً ختم ہو جاتے ہیں۔ ریسرچر کے مطابق یہ ٹیکنالوجی گھریلو استعمال سے لے کر بڑی صنعتوں تک مختلف پیمانے پر نصب کی جا سکتی ہے۔