وزیراعلیٰ مریم نوازکاپاکپتن دورہ کام نہ آسکا,سہولیات کا فقدان,ایمرجنسی ادویات کی قلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد احمد) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پاکپتن کا دورہ بھی کام نہ آسکا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت برقرار ہے۔
عارف والا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ایمرجنسی میں ادویات کی قلت مریض و لواحقین مہنگے داموں ادویات بازار سے خریدنے پر مجبورہیں،ہسپتال سمیت ایمرجنسی سے ادویات خاص پایوڈین, برنولا, ڈرپس سیمت انجکشن غائب ہیں جس سے آنے والے مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشان ہے جو بازار سے مہنگے داموں ادویات خرید علاج معالجہ کروانے پر مجبور ہیں۔
ہسپتال میں آۓ مریض اور لواحقین سے جب 24 نیوز نے تفصیل لی تو بتایا گیا کہ ایمرجنسی میں پایوڈین برنولا تک موجود نہیں ہم غریب شہری بازار سے مہنگی ادویات لارہے ہیں،ہم پرچی بنا دوائی بازار لے کا کہا جاتا،شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے اعلان کے باوجود ادویات نہیں مل رہی انہیں چاہیے کہ یہ سول ہسپتال کو تالے لگا دے۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعلی مریم نواز کی جنید صفدر کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کو شاباش