وزیراعلی مریم نواز کی جنید صفدر کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کو شاباش

Jul 07, 2025 | 22:16:PM
وزیراعلی مریم نواز کی جنید صفدر کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کو شاباش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

جنید صفدر کے ساتھ سکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز، حیدر اور مجاہد کو وزیر اعلی پنجاب نے شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا،قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے۔ 

وزیراعلی مریم نوازشریف نےپولیس ٹیم کو خراج تحسین  پیش کرتے ہوئے کہاکہ پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اورپاسداری دیکھنا چاہتی ہوں ۔ 

خیال رہے کہ جنید صفدر کے ہمراہ سکیورٹی گاڑی کا ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ہسپتالوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد