ٹریفک رولز کیخلاف ورزی،ٹریفک پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹےکا چالان کردیا

Jul 07, 2025 | 21:06:PM
 ٹریفک رولز کیخلاف ورزی،ٹریفک پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹےکا چالان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کر دیا گیا ہے۔

 جوہر ٹاؤن لاہور میں ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے نئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جنید صفدر کو روکا اور موقع پر ہی چالان کر دیا,ٹریفک ذرائع کا کہناتھا کہ جنید صفدر کی گاڑی کو کالے شیشوں کی وجہ سے روکا گیا اور چالان کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق جنید صفدر نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کو خوش دلی سے قبول کیا اور وہ اسے بھرنے پر بھی رضامند ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: 750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کےلیے بڑی خوشخبری