بحال ہونیوالے اراکین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کریگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والےاراکین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملہ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ معاملہ پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق مالی معاملات پر فیصلہ سازی اسپیکر کی صدارت میں فنانس کمیٹی کرتی ہے، مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین کو دوبارہ حلف کی ضرورت نہیں۔مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں کا معاملہ تاحال حل طلب ہے، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملے پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کا نوٹیفکیشن موصول ہوچکا ہے تاہم تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنانس کمیٹی کی منظوری درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنشن میں اضافہ،وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا